38

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھرموسلادھاربارش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔شارع فیصل، کارسار نرسری، میٹروپول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز بارش ہوئی ہے- صبح 11 بجےکے بعد نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار، گرومندر اور گارڈن میں تیز بارش ہوئی۔

ملیر قائد آباد ؛ داود چورنگی ؛ شاہ فیصل کالونی ؛ شارع فیصل ؛ ایئر پورٹ ؛ ناتھاخان ؛ گلستان جوہر ؛ ایف بی ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں