تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران اپنی فضاؤں کو Secure کرنے کیلئے چین سے جدید فائٹر جیٹ J-10c کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے- چین کی بھی خواہش ہے کہ وہ ایران کو یہ فائٹر جیٹس بیچے لیکن دو بڑی وجوہات کی بنا پر ابھی تک چین کی طرف سے ڈیل پکی نہیں ہوئی-
پہلی وجہ چین کا خیال ہے کہ ایران کو اس ڈیل میں ادائیگی کے حوالے سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس لئے یہ آپشن بھی زیر غور ہے کہ Hard Currency کی عدم موجودگی میں بارٹر سسٹم سے کام چلایا جائے یعنی ان جہازوں کے بدلے ایران چین کو تیل اور گیس دے دوسری وجہ امریکہ کی طرف سے معاشی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ان J-10c چینی ساختہ جہازوں کو Vigorous Dragon کا نام دیا گیا ہے یہ وہی جہاز ہے جنہیں پاکستانی ائیرفورس نے حالیہ کشیدگی میں بھارت کے خلاف استعمال کیا تھا اور رافیل جیسے طیارے گرائے تھے اسی وجہ سے ایران نے بھی ان طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے-


