کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اس صوبہ سندھ کے معاشی نظام کو سود سے پاک کیا جاۓ۔ ایم کیو ایم ایم پی اے فہیم پٹنی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہو یہ رہا ہے ہم سب کی نظریں اپنے عہدوں اور اپنی طاقت پر لگی ہوئی ہے اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہے جو سودی نظام معشیت ہے میں اسکو گھٹاؤنگا، ختم کرونگا، تباہ کرونگا۔
* اس کے برعکس ہم کہتے ہے اس سودی نظام معشیت کے ساتھ ہم اس صوبہ کو بہتر کریں گے، یہ ہو نہیں سکتا، اس نظام کے اندر اس نظام کے ساتھ تباہی بربادی کے سوا اور کچھ نہیں۔ اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہے، سودی نظام معشیت براہ راست اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے جنگ ہے۔
* یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم اللہ اور اسکے رسول ﷺ سے یہ جنگ جیتے اور ہو نہیں سکتا اللہ اور اسکا رسول ﷺ ہم سے یہ جنگ ہارے۔ جتنی جلدی ہو اس سودی نظام معیشت ہمیں چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ میرا مطالبہ ہے صوبہ سندھ اس سودی نظام کے خاتمہ کیلئے پہل کریں، اس سودی نظام معشیت کو ختم کرنے سے انشاءاللہ براہ راست اللہ کی مدد آئے گی۔ ایم پی اے فہیم پٹنی
* جو زمینیں آج صوبہ سندھ میں بنجر ہے اللہ پاک ان زمینوں کو آباد کریگا۔ انہی زمینوں سے معادنیات دیگا، تیل کے اور گیس کے زخائر دیگا۔ میری تجویز ہے اس صوبہ سے سودی نظام معشیت کو ختم کردیا جائے۔ 2025 – 2026 کا بجٹ اسکو (Intrest Free Budget) بنایا جاۓ۔


