راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان پاک فوج لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کابی بی سی کوانٹرویوسابق وزیراعظم عمران خان سے مذ ا کرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتےہیں،ترجمان پاک فوج کےمطابق فوج سیاسی جماعتوں سےبات کرنےمیں دلچسپی نہیں رکھتی، تر جمان پاک فوج نے بتایا کہ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں-
پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے-ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے-جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں-پاکستان کی فوج متعدد مواقع پر سیاسی حکومت، چاہے وہ وفاقی ہو یا صوبائی، کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرتی ہے-


