گوادر(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرپورٹ پر رات کی فائر مشق میں طیارے کی آگ کی نقل تیار کی گئی-ریسکیو ٹیموں نے فرضی ہوائی حادثہ میں طیارے کی آگ بجھائی۔رات کی مشق کے دوران فوری ردعمل کا مظاہرہ، ٹیمیں بروقت مقام پر پہنچیں-مربوط کوارڈینیشن نے بروقت ریسکیو کے ردعمل کو ممکن بنایا-ایمرجنسی مشق میں زخمیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹریاژ زون قائم کیا گیا-
ٹریاژ زون میں متاثرین کی درجہ بندی اورفوری طبی امداد مشق کا حصہ رہی-مشق میں اے ایس ایف، دیگر ایجنسیوں اور ریسکیو ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی کا موثر عملی مظاہرہ-مشق کے دوران تمام اداروں نے مربوط طریقے سے کردار ادا کیا۔مشق میں فائر فائٹرز، طبی عملہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔
چیف فائیر اینڈ ریسکیو افیسر کی زیر نگرانی مشق میں فیلڈ کمانڈ اور ایئرپورٹ ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیا گیا-مشق میں سینئر حکام نے ایمرجنسی ردعمل کے ہر پہلو کا معائنہ کیا۔رات کی مشق میں لائٹنگ، ویزبیلیٹی اور کمیونیکیشن پہلوؤں کی جانچ کی گئی-


