سوشل میڈیا پر کمسن لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

شیخوپورہ۔ (ایچ آراین ڈبلیو)‌سوشل میڈیا پر کمسن لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل۔ یہ واقعہ فاروق آباد کے نواحی ڈیرہ حاجی نواب خاں کا ہے۔ ویڈیو میں متعدد افراد 17 سالہ بلال کو برہنہ کر کے تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ تھانہ صدر فاروق آباد میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ ویڈیو میں تشدد کرنے والے 8 افراد کو تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بچوں کی لڑائی پر ملزمان غنڈہ گردی کرتے ہوۓ بلال کو اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔ قانون سے کوئی بالا تر نہیں،قانون کی بالا دستی ہر صورت قائم رکھی جاۓ گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں