کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا ہمہ وقت دو مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔ ایس ایس پی ویسٹ
سرچ آپریشنز ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیئے گئے۔
سرچ آپریشنز تھانہ گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد اور پختون آباد میں کیئے گئے۔
سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی زیرِ نگرانی متعلقہ ایس ایچ اوز ہمراہ نفری، لیڈیز اور انٹیلیجنس اسٹاف نے فرائض سر انجام دیئے۔
سرچ آپریشنز سے قبل علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے متعدد مشتبہ گھروں کی تلاشی لی گئی۔
مزید ہوٹلوں، دوکانوں، گوداموں، خالی پلاٹوں اور دیگر مقامات پر بھی پولیس کی جانب سے مکمل تلاشی لی گئی۔
سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی ویری فیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔


