موٹروے سروس ایریا میں گوجرانوالہ کاشہری بیوی کوبھول گیا،20 کلومیٹر بعد یاد آیا

گجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے پر سفر کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب گوجرانوالہ کے رہائشی شہری نے اپنی اہلیہ کو سروس ایریا میں چھوڑ کر اکیلے ہی سفر جاری رکھا۔ یہ واقعہ موٹروے پر جڑانوالا سروس ایریا میں پیش آیا جہاں مذکورہ فیملی نماز کے لیے رکی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شوہر نے نماز مکمل کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے بغیر ہی کار اسٹارٹ کی اور روانہ ہو گیا۔ 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد شوہر کو احساس ہوا کہ وہ اپنی بیوی کو وہیں چھوڑ آیا ہے۔ فوری طور پر اس نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔

موٹروے پولیس نے تصدیق کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو بحفاظت شوہر کے پاس پہنچا دیا۔ ترجمان کے مطابق شہری کی جانب سے معذرت کے بعد معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ واقعہ صرف مزاحیہ نہیں بلکہ مسافروں کے لیے ایک وارننگ بھی ہے کہ سروس ایریاز میں دھیان رکھیں، خاص طور پر جب اہل خانہ ساتھ ہوں۔ خوش قسمتی سے موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی نے معاملہ سنبھال لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں