36

عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان پاک فوج لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے باور کرایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہیں،

فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ‏ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں، ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،

ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں