پاکستان کوسٹ گارڈزکی کنٹانی (بلوچستان) میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

جیوانی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کنٹانی (بلوچستان) میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد، مورخہ 18 مارچ 2025 پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی (بلوچستان)کے علاقے کنٹانی میں کاروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر اور 83.72 ملین روپیکے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں