مویشیوں کے بیوپاری سے 30لاکھ کی ڈکیتی کا معاملہ،ملزمان گرفتارنہ ہوسکے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ دنوں تھانہ راهوکی کی حدود سے مویشیوں کے بیوپاری گڈو قریشی سے 30 لاکھ کی ڈکیتی کا واقعہ ملزمان گرفتار نہ ھو سکے-

پولیس اسٹیشن راھوکی کی حدود چینل موری پر گزشتہ دنوں نامعلوم ڈکیت جن کار پر پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ھوٸی تھی اسلحے کے زور پر مویشیوں کے بیوپاری گڈو قریشی نامی شخص سے 30 لاکھ نقدی اور موباٸل فون چهین کر با آسانی سے فرار ھو گٸے تھے ڈکیتی کی اس واردات کو تین دن گزر گٸے راھوکی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد بھی ملزمان گرفتار نہ ھو سکے*

چینل پل کے نیچے دوسری جانب ٹنڈو یوسف تھانے کی پولیس چوکی موجود ہے باوجود اسکے یہاں پچھلے کٸی سالوں سے مویشیوں کے بیوپاریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اج تک مویشیوں کو لوٹنے والے نہ تو ڈکیت پکڑے گٸے نہ ہی مویشیوں کے مالکان کو رقم واپس مل سکی۔

ایس ایس پی حیدرآباد چینل پل پر مویشیوں کے بیوپاریوں کے لٹنے کا سخت نوٹس لیتے ھوٸے وہاں پولیس پیکٹ قاٸم کرواٸیں بیوپاری گڈو قریشی کو لوٹنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر کے رقم ریکور کرا کے مالک کو دلواٸی جاٸے

اپنا تبصرہ بھیجیں