حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد چیمبرآف اسمال ٹریڈرزاینڈ اسمال انڈسٹری کےایک اعلیٰ سطحی وفد نے”فنانسنگ ایگریمنٹ سائننگ سرمنی“ اور”عالمی یومِ مائیکرو،اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز“(MSMEsDay) کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
وفد کی قیادت قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے کی جنہیں اِس پروقار تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد سندھ ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیٹنگ آرگنائزیشن (SAFWCO) نے کیا تھا، جبکہ یہ پروگرام “گراسپ” (GRASP) منصوبے کے تحت ترتیب دیا گیا، جو کہ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی اور مالی معاونت کے لیے ہے۔ اِس موقع پر منتخب ایس ایم ایز کو 10 اور 20 ملین روپے کی گرانٹس دی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر چیمبر احمد ادریس چوہان نے کہا عالمی یومِ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز جو ہر سال 27 جون کو اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز روزگار، جدت اور معاشی پائیداری کے کلیدی ذرائع ہیں۔ ہم SAFWCO, GRASP, EU, ITC, PPAF، اور دیگر اداروں کی اِس کاوش کو سراہتے ہیں جنہوں نے ایس ایم ایز کی مالی معاونت کو ممکن بنایا اور اُس دن کو بھرپور انداز میں منایا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے اِس طرح کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مستقبل میں بھی ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے منتظمین، خاص طور پر بانی و ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو، ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذیشان میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر مصطفیٰ احمد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اِس اُمید کا اِظہار کیا کہ ایسے اقدامات ایس ایم ایز کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ وفد میں سابق نائب صدر محمد یاسین خلجی اور سیکریٹری جنرل فرقان احمد لودھی شامل تھے۔
سیکریٹری جنرل


