ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا جامعہ بنوریہ جمشید ٹاؤن کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نےجامعہ بنوریہ جمشید ٹاؤن کا دورہ کیا اور قاری اقبال سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شہر میں رمضان المبارک کے سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پولیس چیف نے جامعہ بنوریہ کے تعلیمی و دینی خدمات کو سراہا

قاری اقبال نے پولیس چیف کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ ہمیشہ سے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کراچی پولیس کی جانب سے شہر میں قانون و انصاف کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے دیگر معزز اساتذہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں