کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی پولیس کا ڈکیتوں سےمبینہ مقابلہ،رات گئے کورنگی سیکٹر 33/E ضیاء کالونی لنک روڈ پر پولیس اور ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا-موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیت رات گئے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے-اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال اور چوکی انچارج فیصل رحیم نے علاقے کا محاصرہ کیا-
پولیس کو دیکھ کرملزمان نے فائرنگ کرتےہوئےفرار ہونے کی کوشش کی-پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرا گرفتار ہوگیا-ہلاک ڈکیت کی شناخت تلاش ڈیوائس کے ذریعے وقار علی ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی-دوسرے ملزم نے اپنا نام محمد تاج ولد محمد رزاق بتایا-ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ٬ چھینے ہوئے موبائل فونز ٬ اور موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا-
ہلاک ڈکیت کو ضابطے کی کاروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-جبکہ گرفتار دوسرے ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے-


