45

بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سفارتی طورپر تنہائی کا شکارہوگیا

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سفارتی طورپر تنہائی کا شکارہوگیا-شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا-مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا- بھارت نے اپنی ہذیمت چھپانے کے لئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا-

پہلگام معاملے پر بھارت سفارتی طور پر بالکل تنہا نظر آیا اور کسی رکن ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا- ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تمام رکن ممالک نے مذمت کی جبکہ بھارت کا نقطہ نظر مختلف تھا-شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے سے واضح ہے کہ بھارت سفارتی طور پر تنہائی ہو گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں