کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے آروائی نیوز کے نام پر ایس بی سی اے کے افسران کو بیلک میل کرنے والا جعلی صحافی گرفتارہوگیا-ملزم اسلم پرویز عرف میمن ضلع سینٹرل کے افسران سمیت دیگر کو اے آروائی نیوز کے نام پر دھکملیاں دیتا رہا ہے-ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑ کی ہدایت پر ملزم کو ہکڑا گیا-
ملزم اسلم پرویز عرف میمن گزشتہ ایک سال سے ایس بی سی اے کے افسران کو بلیک میل کر رہا تھا -ملزم ایس بی سی اے کے افسران سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم حاصل کیا کرتا تھا -ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑ کی حکم پر ملزم۔ کو نیوٹاون پولیس کے حوالے کردیا گیا -ایس بی سی اے کی جانب سے جعلی صحافیوں اور بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کاروائیان جاری رہی گئی-


