تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے بعد اسرائیل نے بھی 12 روزہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 روز سے اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی حملوں میں 3 ہزار 238 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں23کی حالت تشویشناک ہے۔
ایران نےجنگ کےدوران اسرائیل پر550سےزائد بیلسٹک میزائل داغےتاہم ان میں سےصرف31 میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے۔ایران کی جانب سے تقریباً ایک ہزار ڈرونز بھی لانچ کیے گیے جن میں صرف ایک ڈرون بیت شان علاقے میں ایک گھر سے ٹکرایا، میزائلوں اور ان کا راستہ روکنے والے انٹرسیپٹرز کے ٹکروں سے بھی مختلف مقامات پر جزوی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی میڈیا نے ٹیکس اتھارٹی میں معاوضے کے شعبے کے سربراہ کا حوالے دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے اسرائیل میں املاک کو ہونے والے نقصانات کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 1.47 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔


