لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی صاحب کی سنٹرل پولیس آفس ریلویز میں آمد، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وفاقی وزیر کو سلامی پیش کی. . وفاقی وزیر جناب محمّدحنیف عباسی صاحب نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور جعفر ایکسپریس اور ریلوے پولیس کے دیگر شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی. وفاقی وزیر نے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعا کی. وفاقی وزیر جناب حنیف عباسی صاحب نے سنٹرل پولیس ریلویز کے احاطے میں پودا بھی لگایا. ( سی ۔ای ۔او )ریلویز جناب عامر علی بلوچ اور آئی جی ریلویز پولیس محمد جناب طاہر رائے بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے. وفاقی وزیر جناب حنیف عباسی صاحب کو آئی جی ریلویز پولیس کی جانب سے ریلوے پولیس کی کارکردگی اور ریلوے کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی


