51

مویشی گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ سپرہائی وے سے گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میمن گوٹھ پولیس کے کارروائی،پولیس نے مویشی گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے خطرناک سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔ملزم کی گرفتاری مین سپر ہائی وے نزد عثمانیہ ہوٹل سے عمل میں لائی گئی۔کارروائی خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنیکل بنیاد پر کی گئی۔گرفتار ملزم کی شناخت بلاول ولد امان کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم بلاول نہ صرف گینگ کا رکن بلکہ مرکزی سرغنہ تھا، تمام وارداتوں کی منصوبہ بندی اور قیادت اسی کے ذمہ تھی، ملزم اپنے ساتھیوں کو اسلحہ، وردی اور گاڑیاں فراہم کرتا تھا۔گرفتار ملزم نے مویشیوں سے بھری گاڑیاں چھیننے کے کئی انکشافات کیے ہیں۔ابتدائی تبتیش کے مطلابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پولیس لائٹ اور کیپ کا استعمال کرتا تھا۔

گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ خود کو پولیس ظاہر کر کے واردات کرتا اور اسلحہ کے زور پر مویشی بردار گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کرتا۔ملزمان یہ وارداتیں سپر ہائی وے، میمن گوٹھ اور دیگر تھانوں کی حدود میں کرتے تھے۔ گرفتار ملزم کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

مقدمہ نمبر 332/2025، دفعات 395/397
مقدمہ نمبر 340/2025، دفعات 395/397/171
مقدمہ نمبر 423/2025، دفعات 395/397/171
مقدمہ نمبر 111/2025
مقدمہ نمبر 122/2025

پولیس نے گرفتار ملزم کو حسب ضابطہ مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا ہے-گرفتار ملزم کے باقی ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جلد ہی گینگ کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں