پاراچنار(ایچ آراین ڈبلیو)بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق-اپرکرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او حبیب اللہ کے مطابق اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


