کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہید حسن نصر اللّٰہ و اسمائیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مذید تقویت ملی ہے۔شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔طوفان القصیٰ خطہ میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس ودعوت افطار سے اپنے خطاب میں کیا۔کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی۔ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہے ہم القدس کی آزادی تک جہدوجہد کرتے رہیں گے۔اتحاد امت کانفرنس میں بڑ ی تعداد میں علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد،پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 92 ایم پی اے جناب واجد حسین، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ حارث میؤ،وسیم وارث وائس چیئرمین اپوزیشن لیڈر کورنگی ٹاؤن،ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے جناب صادق جعفری پولیٹیکل سیکرٹری جناب علامہ مبشر حسن شعبہ تبلیغات کے رکن علامہ حیات عباس نجفی اور نشرواشاعت سیکریٹری کراچی ڈویژن برادر معمبر رضا، وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر برادر حسن رضا، عزاداری ونگ ضلع شرقی کے حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔اتحاد امت کانفرنس سے اختتامی دعائیہ کلمات مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ضلع صدر عمران نقوی اور انکی کابینہ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔


