بنوں میں فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف آر پی لوئر ہیڈ کانسٹیبل ارمان خان کی نماز جنازہ ادا

بنوں (ایچ آراین ڈبلیو) بنوں میں فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف آر پی لوئر ہیڈ کانسٹیبل ارمان خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

نماز جنازہ میں اعلی حکام، پولیس جوانوں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ آر پی او نے شہید کے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ارمان خان جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات تھا اور آج صبح میرانشاہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں