46

مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج ہوگی

سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج ہوگی-غلافِ کعبہ (کسوہ) کی تیاری میں 200 سے زائد ماہر کاریگر شامل ہوں گے۔غلاف کعبہ کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیارکیاگیا ہے۔کسوہ کا وزن 1415 کلوگرام ہے اور اس میں ایک ہزار کلوگرام خالص ریشم استعمال کیا گیا ہے۔اس غلاف میں 120 کلو سونے اور 100 کلو چاندی کے دھاگوں سے قرآن کی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی ہے،جو اس کی روحانیت اور جمالیات کو بڑھاتی ہے۔غلاف کعبہ کو 4 بڑے ٹکڑوں کے ساتھ ساتھ، درمیانے اور چھوٹے 47 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ایک بہت بڑی فنونِ دستکاری کی مثال پیش کرتا ہے۔یہ تقریب نہ صرف مسلمانوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے، بلکہ پوری دنیا میں ایک روحانی پیغام پہنچاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں