تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی توجہ اب دوبارہ غزہ میں جاری جنگ پر ہوگی۔اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اگلا ہدف اب دوبارہ غزہ میں کارروائی کرنا ہے تاکہ ’اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جاسکے-


