57

9 مئی،عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)لاہورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی9مئی کے8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔واضح رہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں