پاکستان پیپلز پارٹی سوچ اور ایک نظریے کی جماعت ہے، تحسین عابدی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پوری پاکستانی قوم کو محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی سوچ اور ایک نظریے کی جماعت ہے۔ہماری قیادت کا نظریہ ہی ہے کہ ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت کی حیثیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ پاکستان وقار مہدی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تحسین عابدی نے وقار مہدی سے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سن وقار مہندی سے ملاقات کے موقع پر من بھر کی موجودہ صورتحال اور مختلف اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تحسین عابدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اور خصوصا سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی زبانی کلامی باتیں نہیں کرتی اور نہ ہی دعوے کرتی ہے۔پیپلز پارٹی ہر کام عملی طور پر کرتی ہے اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے بہت دعوے کیے مگر ملک و قوم کے لیے کچھ نہیں کیا پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے کہ ملک کو جدید ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کروا کر رہیں گے۔ملک کے موجودہ مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کام کو اولین ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے آج گھر گھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ پہنچ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں