51

کراچی یونیورسٹی میں ملاوٹ والی چائے،سندھ فوڈاتھارٹی نے 15لاکھ کا جرمانہ کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ فوڈ اتھارٹی اور کراچی یونیورسٹی کی مشترکہ لیبارٹری میں چائے کے نمونوں کا تجزیہ مکمل ہوگیا-سندھ فوڈ اتھارٹی نے چائے میں ملاوٹ پر 50 دکانوں کو 15 لاکھ روپے جرمانہ کردیا -چائے کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا-ملاوٹ میں ملوث اہم کرداروں کو سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے-سندھ فوڈ اتھارٹی نے مئی میں چائے میں ملاوٹ کے خلاف مہم میں شہر سے 110 چائے کے نمونے حاصل کئے تھے-

ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی-شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے-فوڈ اتھارٹی کی نشاندہی پر مصنوعی رنگ اور پولی فینولز جیسے مضر کیمیکلز کا انکشاف ہوا ہے-چائے اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں