52

ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ،ٹرمپ نے فیک نیوزپرامریکی میڈیا کوتنقید کا نشانہ بنا ڈالا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ،ٹرمپ نے فیک نیوز پر امریکی میڈیا کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا-ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں موجود اخلاقی طور پر گرے ہوئے ان افراد کی وجہ سے یہ معاملہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ریٹنگ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہےکہ امریکا کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے باوجود بھی ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ختم نہیں ہوئی ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ امریکی حملوں سے ایران کا یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل متاثر ہوا ہے مگر اس کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں