ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفر نس کا انعقا د

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفر نس کا انعقا د کیا گیا جس میں کر اچی شہر کے امن و امان کی مجمو عی صورت حا ل کا جا ئزہ لیا گیا۔ کانفر نس میں،آئی جی، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی (کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشن برانچ)،جوائنٹ ڈی جی آئی بی،ڈ ی آئی جیز(اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلا س کے دوران یومِ علی، رمضان کا آخری عشرہ، چاندرات اورعید الفطر کی مناسبت سے خصو صی سیکیورٹی لا ئحہ عمل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اورلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلا س میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی منافرت،جبری فطرہ، زکواۃ اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔
عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں