49

ایران کا قطرمیں امریکی ایئربیس پر حملہ،فضائی آپریشن منسوخ کردیا

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ائیر بیس پر حملوں کے بعد قومی ائیرلائن نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات معمول میں آنے کے بعد قومی ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ایران نے اب سے کچھ دیر قبل قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائرکردیے،ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔ ایرانی ح-م-ل-و-ں کے بعد قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کےالعديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔ قطر کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب ف-ا-ئ-ر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔ ادھر عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں