کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) یوم ِتاسیس کے موقع پر آفاق احمد کی رہائشگاہ سے جاری اپنے بیان میں شاہدفراز نے کہا کہ آج جو مہاجر نام زندہ ہے وہ شہدا کے خون کاصدقہ ہے جنکی قربانیوں کے بدولت ہجرت کرکے آنے والوں کو اتنی مقدس شناخت” مہاجر ” ملی جس پر ناصرف ہمیں فخر ہے بلکہ اسہی پہچان کی بدولت ہمیں حضور ﷺ سے دوہری نسبت رکھنے کا شرف بھی حاصل ہوا، جسے اپنے سے کسی طورعلیحدہ نہیں کرسکتے جبکہ یوم تاسیس شہد ا کی قربانیوں کے نام کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں شہد ا کے ایصال ِ ثواب کیلئے گھروں میں دعائیہ تقاریب اور قران خوانی کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنی قوم سے محبت کاہر گز یہ مطلب نہیں کہ دیگر قومیتوں سے نفرت کرتے ہیں ہم تمام قومیتوں کو ناصرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ کسی بھی مظلوم کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اسکے ساتھ کھڑے ہیں اور اسہی سلوک کی خواہش ہم ان سے بھی اسہی طرح رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے دکھ درد میں بھی اسہی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور مافیازکی جانب سے کئے جانے والے ہر ظلم پر احتجاج اور آواز بلند کی جائیگی کیونکہ ناصرف سندھ ہمارا ہے بلکہ یہاں بسنے والا پر شخص ہمارا ہے جسکے دکھ و غم میں اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔شاہد فراز نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو یا د رکھنا چاہیے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والی عوام جاگ چکی ہے جو اب کسی ظلم پر بھی خاموش نہیں رہے گی۔


