اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایران اسرائیل جنگ میں خام تیل بڑھتی قیمتوں کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے اور پیٹرول کتنا مہنگا ہوسکتا ہے؟تفصیلات کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایرانی پارلیمینٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنےکی منظوری دے دی، اس آبی گزرگاہ کو بند کرنے کے اثرات پوری دنیا پر ہوں گے اور دنیا کی معیشت ہل کررہ جائے گی۔
آبنائے ہرمز کی سپلائی بند ہونے سے دنیا میں تیل کا بحران پیدا ہوگا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھ جائیں گی ساتھ ہی دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اس صورتحال میں پاکستانی معیشت بھی شدید متاثر ہوگی، پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل ہونے پر پاکستان میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ اور فی بیرل 85 ڈالر ہونے پرپاکستان کو پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اور 100 ڈالر فی بیرل ہونے پر پیٹرول کی قمیت 180 روپے فی لیٹرتک اضافہ کرنا پڑسکتا ہے۔


