مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے گجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اجمل اور ذوالفقار احمد کے نام سے ہوئی

ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں کوٹ مومن اور گجرات سے گرفتار کیا گیا

ملزم محمد اجمل انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے۔

گرفتار ملزم بدنام زمانہ انسانی سمگلر فہدی گجر کا قریبی ساتھی ہے

ملزم نے عمران اقبال نامی متاثرہ شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورے

ملزم نے شہری کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔

دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی

عمران اقبال نامی شہری کو کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا

جبکہ گرفتار ملزم ذوالفقار احمد سال 2015 سے مفرور تھا

ملزم کا نام مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل تھا

ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا

ملزم نے شہری کو لیبیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے

ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے. ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر

ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، عبدالقادر قمر

بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

اپنا تبصرہ بھیجیں