41

ایران پرامریکی جارحیت کےبعد یمن کاامریکہ واسرائیل کیخلاف باضابطہ اعلان جنگ

صنعاء(ایچ آراین ڈبلیو)یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل سے جنگ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے-یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے جارحین کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن ان کے خلاف جنگ میں باضابطہ شریک ہوچکا ہے۔

انھوں نے امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بحری جہاز یمن کی سمندری حدود سے دور رکھیں۔اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سنیچر کی شام کو ایران کی جنگ کو پوری امت اسلامیہ کی جنگ قرار دیا تھا۔

انھوں نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے اسرائیلی دشمن کی حمایت میں ایران کے خلاف براہ راست جارحیت کی تو ہماری مسلح افواج بحیرہ احمر میں ان کے بحری جہازوں اورجنگی بیڑوں پر حملے کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں