تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم ’موساد‘ سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی، مجرم محمد امین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔13 جون کو اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد ایرانی حکام کم از کم 3 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے چکے ہیں، ایران نے گزشتہ روز جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد بھی موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دی تھی۔
45


