کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کے دوران تفتیش ہوش ربا انکشافات-منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کے دوران تفتیش ہوش ربا انکشافات-درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی
درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی جب کہ ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔
گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔
درخشاں پولیس نےانٹیلی جنس بنیاد پرڈیفنس فیز5چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ دخترمحمد رانجھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمہ کا نام اسپیشل برانچ کی بی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہے اور وہ ٹک ٹاکر ہے۔ملزمہ کے مطابق وہ ماڈلنگ بھی کرچکی ہےاوراس سے قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتاربھی ہوچکی ہے۔گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر25/454 منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔گرفتار ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ انٹیروگیشن رپورٹ میں ملزمہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کی پیدائش گلشن اقبال کی ہے اوراس نے انٹرتک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔
ملزمہ نے بتایا کہ 2007 میں اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ والد نے والدہ کوطلاق دے دی تھی اوروالدہ نے2017 میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ 2020 میں والد کا انتقال ہوگیا تھا۔
والدہ کے دوسرے شوہرسے دوبچے تھے جن سے آئے روزجھگڑا ہونے پرمسلم کمرشل میں فلیٹ لے لیا اوروہیں شفٹ ہوگئی اورماڈلنگ کا کام کرتی رہی۔
ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرٹک ٹاک پربھی ویڈیوزبنانا شروع کی اورمشہورہوگئی۔ اس دوران میں نے پارٹیوں میں آنا جانا شروع کردیا۔ جہاں میں آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اور ڈیفنس میں منشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا اور اس کام کے لیے بھی سوشل میڈیا کا سہارالیا۔
ملزمہ نےبتایا کہ وہ چوری بھی کیا کرتی تھی اوردرخشاں اورساحل تھانےکی پولیس کےہاتھوں2مرتبہ گرفتاربھی ہوچکی ہے۔ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں اوردیگرذرائع سے رابطہ کرکے نوجوان نسل میں آئس اوردیگرمنشیات کی سپلائی کرتی ہے۔
ایس ایچ اودرخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے کچھ ساتھیوں کے نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے پولیس ملزمہ کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلے گی


