46

وزارتِ صحت غزہ کی تازہ رپورٹ،51فلسطینی شہید،3شہداکی لاشیں ملبے تلے نکالی گئیں

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزارتِ صحت نے جاری کردہ یومیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 51 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 3 شہداء کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، جبکہ 104 شہری زخمی ہوئے۔

وزارت نے نشاندہی کی کہ اب بھی متعدد شہداء اور زخمی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار صہیونی حملوں کے باعث رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری صہیونی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 55,959 جبکہ زخمیوں کی تعداد 131,242 تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح، 18 مارچ 2025 سے لے کر اب تک صرف حالیہ مہینوں میں 5,647 فلسطینی شہید اور 19,201 زخمی ہو چکے ہیں۔

ان مسلسل اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ قابض ریاست ایک منظم نسل کشی میں مصروف ہے، اور انسانی ضمیر و عالمی قانون دونوں کو چیلنج کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں