44

مصری ہیکرکااسرائیلی سرکاری ٹی وی پرحملہ،فلسطین کی آزادی کا پیغام نشر

مصر(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگی تناؤ کے دوران سائبر محاذ پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک مصری ہیکر نے اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو ہیک کر کے نہ صرف قرآنِ پاک کی تلاوت نشر کی بلکہ فلسطین کی آزادی اور ایران کی فتح کی حمایت پر مبنی پیغامات بھی آن ایئر کیے۔

سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ شب اسرائیلی ٹی وی کی پرائم ٹائم نشریات کے دوران پیش آیا، جب اچانک پروگرام کی جگہ قرآن مجید کی سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنائی دی اور اس کے بعد “القدس آزاد ہو کر رہے گا” اور “ایران کامیاب ہوگا” جیسے پیغامات اسکرین پر ظاہر ہونے لگے۔

ہیکر کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی، مگر سوشل میڈیا پر اسے “قاہرہ کا سایہ” (Shadow of Cairo) کا نام دیا جا رہا ہے، جو حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے کئی ڈیجیٹل حملوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ “سائبر دہشتگردی” کی ایک نئی مثال ہے، جبکہ مصری عوام کی جانب سے اسے “دیجٹل مزاحمت” قرار دے کر سراہا جا رہا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ جدید دور کی جنگ صرف میدانوں میں نہیں بلکہ اسکرینوں پر بھی لڑی جا رہی ہے۔
ایک مصری ہیکر کا اسرائیلی ریاست کے قومی نشریاتی ادارے کو ہیک کرنا، جہاں قرآن کی تلاوت گونجی، صرف ٹیکنالوجی کی کامیابی نہیں بلکہ ایک علامتی پیغام بھی ہے — کہ حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

سائبر وار کا یہ نیا باب، مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ بحران میں ایک نئی جہت پیدا کر رہا ہے۔ اسرائیل کو صرف میزائلوں سے نہیں، بلکہ کلک سے بھی مات دی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں