کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سابق گورنر سندھ و نشان امتیاز و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی پریس کلب اور حیدر چوک حیدر آباد میں بیک وقت جعفر ایکسپریس واقعے کے خلاف ہونے والے بڑے مظاہروں سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو ناقابل قبول ہے۔ چاہے وہ بندوق کے زور پر ہو بارود کے زریعے ہو یا سوشل میڈیا کے ذریعے ہو۔ ایسا کوئی بھی عمل جو حب الوطنی معصوم پاکستانیوں کی سوچ اور عمل پر حملہ کرے، قابل مذمت ہے۔ مزہبی منافرت اور اور انتہا پسندی کے زریعے سوچ اور عمل پر حملہ کرنا بھی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو رد کرتے ہیں۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جعفر ایکسپریس حملے کو پاکستان کی سالمیٹ پر حملہ تصور کرتے ہیں۔جعفر ایکسپریس حملے میں نہ صرف اسلحہ بارود استعمال ہوا بلکہ سوشل میڈیا کے زریعے عوام کے ذہنوں پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ اپنے مذموم مقاصد کے لئے سوشل میڈیا کیا گیاجسکا مقصد قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا تھا۔ پاکستانی قوم عوام، افواج، اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والے ہر قسم کے پروپیگنڈے کو قوم مسترد کرتی ہے۔ ہماری عوام ہر سازش کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہم اپنے شہداء کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہم اپنی افواج کی بروقت پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایسی صورتحال میں فرسٹ لائن آف ڈیفنس حکومت کی گورننس ہوتی ہے۔ اگر گورننس کمزور ہو تو تو یہ قانون اور امن کی خرابی کا سبب بنتی ہے۔ ناقص گورننس ایسے حالات اور بے چینی کو جنم دیتی ہے جسکا بھرپور فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھاتے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور اپیل ہے کہ اپنی گورننس کو ہنگامی بنیادوں پر درست کریں۔ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی۔ ہمیں دونوں کا احترام ہے۔ کسی بھی بحران میں قوم کی محبت اور احترام ریاست کے ساتھ منسلک رہے گا۔ ہم اپنے شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری اور سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔تاکہ سیاسی قیادت اس جنگ میں موثر کردار ادا کرسکے۔کراچی اور حیدر آباد کے عوام نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تارٰیخی مظاہرہ کرکے دشمن اور بھارتی ایجنٹوں کو پیغام دے دیا کہ قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے اور متحد ہے۔ اپوزیشن بھی مل بیٹھ کر ثابت کرے کہ پاکستانی ایک قوم ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو بھی بچائیں گے اور ملک کو عظیم ریاست بھی بنائیں گے کراچی اور حیدر آباد نے آج فیصلہ دے دیاہے یہی پوری قوم کی سوچ ہے۔ قائد اعظم کے اصول اتحاد، یقین، نظم و ضبط کے مطابق چلنے کی ضرورت ہے۔ میری پہچان پاکستان کا نعرہ قومی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کے نوجوان اور عوام ملکر ریاست کو مضبوط اور ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ قبل ازیں بحیثیت مہمان خصوصی محترم شاہ صاحب (ابا جی سرکار) نے شہیدوں کے ساتھ عقیدت کے لئے چراغ روشن کئے اور دعائے مغفرت کی۔ انکے ساتھ مرکزی رہنما ارشد صدیقی، نہال صدیقی، سیف یار خان، محمد رضوان خان، ارشد احمد خان، آصف قدوس، سلیم احمد، فاروق ملک، عامر علی، محمد سہیل بھی موجود تھے۔ جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ مرکزی رہنما سیف یار خان نے کہا کہ کراچی میں دور تک نظر آنے والے سر پاک فوج سے محبت اور ملک کے لئے کچھ بھی کرنے کا عزم رکھنے کا کھلا پتہ دے رہے ہیں۔ رات گئے ہماری مائیں بہنیں، ایک معزور ساتھی، ورکرز اور عوام کا طوفان ڈاکٹر عشرت العباد پر اعتماد اور ملک دشمنوں کے خلاف سینہ تان کر موجود ہے۔ انکی رگوں میں ایک ہی نعرہ ہے میری پہچان پاکستان، پاکستان زندہ باد۔پاک فوج زندہ باد۔ ہمیں فخر ہے کہ قوم ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ ہم متحد قوم بن کر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صحافی خالد فرشوری، کراچی ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل یار خان، نعیم جمال، معرو شو بزنس شخصیت اور گلوکار امجد رانا، سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج اور انصفا لائرز فورم چھوڑ کر ایم پی پی میں شامل ہونے والے رہنما ندیم ہاشمی، چیئرمین ہیومن رائٹس راجہ شفقت، شعبہ خواتین کی فوزیہ باجی، تاجر برادری کے یوسف قریشی، ضمیر احمد، سمای رہنما فیصل حمید نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ آخر میں شاہ صاحب مہمان خصوصی (ابا جی سرکار) نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت، پاکستان کی کامیابی اور استحکام، پاک فوج کی قدم قدم پر کامیابی، ملک دشمنوں کی ہر مقام پر شکست اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کے علاوہ روح رواں ایم پی پی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قیادت میں ملک کی ترقی اور انکی کاوشوں کو کامیاب بنانے کی خصوصی دعا کی۔ جبکہ بڑی تعدا د میں الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی شرکت پر میڈیا سیل ایم پی پی کے انچارج محمد رضوان خان نے ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے بھی شکریہ ادا کیا۔


