کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کا گٹکا ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ, 3 ملزمان گرفتا, بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برامد۔ملزمان کورنگی 3 نمبر نزد کمپریہنسوِ اسکول کے قریب گٹکا ماوا بنا رہے تھے-ایس ایس پی کورنگی کی ہدایت پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
پولیس کارروائی کے دوران تیار گٹکا ماوا اور تیاری میں استعمال والی اشیاہ برامد۔-گرفتار ملزمان کی فیکٹری سے 250 پیکٹ گٹکا ماوا، 170 کلو بھیگیں چھالیہ، 10 پیکٹ پاؤڈر، 02 وزن والے کانٹے، 02 بوری لائیم اسٹون، اور کیمیکلز برآمد کرلئیے گئے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں.
گرفتار ملزمان میں 1. توتا رام ولد رمیش، 2. دانش ولد آرو، 3. ساجن ولد رائے چند شامل ہیں۔مقدمہ الزام نمبر 791/2025 گٹکا ماوا ایکٹ دفعہ 8(i) تھانہ زمان ٹاؤن.


