کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بوٹ بیسن اورکلفٹن پولیس کا ملزمان سےمقابلہ دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد- کلفٹن پولیس کے اہلکاروں نے دو تلوار کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا۔
فرارہوتےہوئےملزمان شیرین جناح کالونی،بلاک 1 کے قریب پہنچے،جہاں تھانہ بوٹ بیسن کی پولیس پہلے سے گشت پر مامورتھی-بوٹ بیسن پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سہیل ولد محمد سلیم اور گلاب ولد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سےدوعدد 30 بور پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی- ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ ملزمان عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں- گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے-
محمد سہیل ولد محمد سلیم:
ایف آئی آر نمبر 08/2024 — دفعات: 353، 324، 186، 34 تعزیراتِ پاکستان — تھانہ پی آئی بی کالونی
ایف آئی آر نمبر 10/2024 — دفعہ: 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ — تھانہ پی آئی بی کالونی
گلاب ولد اللہ بخش:
ایف آئی آر نمبر 329/2021 — دفعات: 147، 148، 149، 337A(i) تعزیراتِ پاکستان تھانہ شیر شاہ
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


