50

درخشاں پولیس کی سی ویوپرپولیس و ملزمان کے درمیان مقابلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)درخشاں پولیس کی بروقت کارروائی سی ویوپر پولیس و ملزمان کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا-تھانہ درخشاں پولیس کاسی ویو چنکی منکی کےمقام پرملزمان سےدوبدومقابلہ- ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کودیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم امان زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا-جبکہ اس کاساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ فرار ملزم کی شناخت حسیب ولد نامعلوم کےطورپرہوئی-گرفتار زخمی ملزم امان کے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں