39

پولیس کی بروقت کارروائی،ایک ملزم گرفتار،چھینا گیا موبائل فون برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ گذری پولیس کی بروقت اورمؤثرکارروائی موقع پر ایک ملزم گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد-ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہظور علی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ گذری پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح ملزم کورنگےہاتھوں گرفتارکرلیا۔

ملزمان ہل ٹاپ، گذری کے مقام پر شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم رمضان ولد ذاکرحسین کوموقع پرگرفتارکرلیا-ملزم کا ساتھی کامران ولد نامعلوم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔

گرفتارملزم کےقبضےسےچھینا گیا موبائل فون اورایک 30 بورلوڈڈ پسٹل بمعہ 3 زندہ راؤنڈزبرآمد کیے گئے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گذری میں درج ذیل مقدمات درج کیے گئے ہیں –

1. مقدمہ نمبر 312/2025 — دفعات: 397، 353، 186، 34 تعزیراتِ پاکستان
2. مقدمہ نمبر 313/2025 — دفعہ: 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ

جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں