وزیرِاعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اہلکاروں کی پزیرائی

وزیرِاعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا

عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔

ججہ گینگ متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور سمندر کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے

یورپ داخلے کی کوشش میں کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی

وزیرِاعظم کو ڈی جی ایف آئی اے جان محمد کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کاروائیاں تیز کرنے پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں