43

درخشاں پولیس کو مطلوب منشیات فروش خاتون گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)درخشاں پولیس کی ٹیکنیکل بیسڈ بنیادوں پر کارروائی’ پولیس کو مطلوب خاتون منشیات فروشاں گرفتار کرلی گئی’ آئس بھی برآمد کی گئیں’ تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ٹےکنیکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث بابرہ عرف بیبو بلوچ دختر محمد رانجھا کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی نقل وحرکت سے متعلق اسپیشل برانچ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی گئی تھی۔ ملزمہ کی موجودگی کی اطلاع پر خیابا ن بدر فیز5میں کارروائی کی گئی ملزمہ کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں