فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اندھے قتل کا ملزم گرفتار ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوۓ اندھے قتل کے ملزم محمد طالب کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد طالب کے سمی بی بی کے ساتھ تعلقات تھےجوجھگڑا ہونے پرملزم نے سمی بی بی کودوپٹہ سے گلہ گھونٹ کر قتل کر کے نعش تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں فیکٹری کے ساتھ ملحقہ گلی میں پھینک دی۔
تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا-
ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


