35

چین، پاکستان اوربنگلادیش سہ فریقی اجلاس،شراکت داری،اچھی ہمسائیگی پرمبنی باہمی تعاون پر متفق

چین(ایچ آراین ڈلبیو)کنمنگ میں بنگلادیش، چین اور پاکستان سہ فریقی میکانزم کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ، بنگلا دیشی قائم مقام سیکرٹری خارجہ روح‌ العالم صدیق اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے شرکت کی۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔آمنہ بلوچ نے اجلاس کے انعقاد پر چینی حکومت کی کوششوں کی تحسین کی اور کہا کہ پاکستان کی چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش ہے۔

اجلاس میں ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک نے اتفاق کیا کہ تعاون کھلے پن، شمولیت، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر مبنی ہو گا۔سہ فریقی اجلاس میں فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں