36

لاکھوں روپے کی منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سچل پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر میمن نگر سکندر گوٹھ میں کارروائی کر کے ملزم حیدر علی ولد اکبر علی کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 21 کلو سے زائد (21200 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ پکڑی جانے والی چرس کراچی کے مختلف علاقوں اور جامعات میں فروخت کی جانی تھی۔گرفتار ملزم و فرار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں