39

چاکیواڑہ پولیس کی دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رات گئے چاکیواڑہ پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا-ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 1 ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا-ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد.

واضح رہے کہ ملزم کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے-فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود کے الیکٹرک آفس مرزا آدم خان روڈ کے قریب پیش آیا-ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا-ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-ملزم کے خلاف مقدمات و دیگر قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے-مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں