کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس پولیس کا ملزمان سے دو بدو مقابلہ تین مسلح ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارہوگئے-گشت پر مامور پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکیتی کی بڑی واردات کو ناکام بنا دیا۔ ملزمان فیز II ڈیفنس، 7 اسٹریٹ بنگلہ جات، ابو بکر مسجد کے قریب ایک بنگلے میں ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے کہ اسی دوران پولیس پارٹی موقع پر پہنچی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں تین مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی-
1. عاشق ولد عظیم
2. روشن ولد شہزادو
3. علی اصغر ولد علی انور
ملزمان کے قبضے سے تین عدد 30 بور پستول برآمد ہوئے، جن میں سے ایک پستول میں چار زندہ گولیاں جبکہ دیگر دو اسلحہ جات میں دو، دو گولیاں موجود تھیں۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈیفنس کے علاقوں میں بنگلوں سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے،


